نئی دہلی :نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے خواتین کے ساتھ معاشرتی اور صنفی امتیاز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ہندوستان کی راہ میں آنے والے ناخواندگی،غربت جیسے ہر چیلنج کے خلاف مشترکہ عزم کے ساتھ جنگی سطح پر مہم چلانی ہوگی۔
نائب صدر نے اتوار کے روزسماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھے گئے ایک مضمون میں،کہا کہ آزادی کی سات دہائیوں کے بعد بھی،ملک معاشرتی اور صنفی امتیاز جیسی خرابیوںسے لڑرہا ہے۔ نئے ہندوستان کی راہ میں آنے والی ناخواندگی اورغربت جیسی ہرسماجی برائی کے خلاف مشترکہ مربوط عزم کے ساتھ جنگی سطح پر مہم چلانی ہوگی۔ ملک کے ہرشہری خصوصاً نوجوانوں کو ایک ایسے خوشحال ہندوستان کی تعمیرمیں تعاون کرنا ہوگا جس میں کسی قسم کے امتیازی سلوک یا برائی نہ ہو۔
نائیڈو نے کہا، ’’یہ ہمیشہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ معاشرے میں خواتین کا احترام کرنا،انہیں مساوی مواقع فراہم کرنا،ہماری معاشرتی ثقافت رہی ہے۔‘‘سنسکرت کے شلوک کے ساتھ انہوں نے کہا کہ جہاں عورت کا احترام کیا جاتا ہے،وہیں دیوتاؤں کی طاقت ظاہرہوتی ہے،اورجہاں عورت کی کوئی عزت نہیں ہوتی،خواہ کتنے ہی اچھے کام کیے جائیں،وہ کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔
وینکیا نائیڈو نے خواتین کے ساتھ معاشرتی اور صنفی امتیاز پر تشویش کا اظہار کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS