مندر کی زمین پر بنی مساجد خالی کردیں ورنہ نتائج سنگین: ایشورپا

0
مندر کی زمین پر بنی مساجد خالی کردیں ورنہ نتائج سنگین: ایشورپا
مندر کی زمین پر بنی مساجد خالی کردیں ورنہ نتائج سنگین: ایشورپا

بنگلورو (ایجنسیاں): کرناٹک کے سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ رضاکارانہ طور پر مندر کی زمین پر بنائی گئیں مساجد خالی کردیں، ورنہ سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ہم نہیں جانتے کہ کتنے مارے جائیں گے یا کیا ہو گا۔ ایشورپا نے یہ بیان بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

انہوں نے کہا کہ متھرا سمیت ملک میں 2اور مقامات ہیں۔ عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد ہم اپنے مندروں کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے۔ اس کا کوئی پیغام نہیں ہے۔ ہمارے مندروں کو گرا کر بنائی گئی مساجد کو نہیں بخشا جائے گا۔ ایسی ایک بھی مسجد اس ملک میں باقی نہیں رہے گی۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔

ایشورپا پہلے بھی کئی بار اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2023 میں کرناٹک کے گدگ میں کہا تھا کہ ہم مندروں کو گرا کر بنائی گئی مساجد کو نہیں بخشیں گے۔ ملک میں ایسی ایک بھی مسجد نہیں رہنے دیں گے۔

میں عہد کروں گا کہ ہندوستان ہندو راشٹر بنے۔ گدگ میں خطاب کرتے ہوئے ایشورپا یہیں نہیں رکے۔

مزید پڑھیں: مسلمان نیوز اینکر مہدی حسن نے لائیو شو کے دوران چینل کو خیرباد کہہ دیا

انہوں نے مزید کہاکہ کاشی وشوناتھ مندر کیس پر عدالتی کارروائی ہندوؤں کے حق میں ہے۔ متھرا میں کرشنا مندر کیلئے سروے کا حکم دیا گیا ہے۔ سب کچھ یکے بعد دیگرے ہوتا رہے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS