کانپور سانحہ :حکمراں جماعت اور مجرمین کے درمیان ملی بھگت کا نتیجہ ہے:اکھلیش

0

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور علاقے میں بدمعاشوں کی جانب سے آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کئے جانے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ جرائم کی اس سب سے شرمناک واردات' حکمراں جماعت اور مجرمین کی درمیان ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ اکھیلیش یادو نے یہاں اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'اترپردیش کے کرائم دنیا کی اس سب سے شرمناک واقعہ میں'حکمراں جماعت اور مجرمین'کی ملی بھگت کا خامیازہ فرض شناس پولیس اہلکار کو بھگتنا پڑا ہے۔ مجرمین کو زندہ گرفتار کر کے ان کے پیچھے موجود افراد کا پردہ فاش ہونا چاہئے۔ 
انہوں نے کہا 'اترپردیش بی جے پی حکومت اپنی حقیقت آشکارا ہونے کے ڈر سے آنا فانا میں کلیدی مجرم کو گرفتار نہ کر کے مختصر مڈھ بھیڑ دکھانے کا ناٹک کروارہی ہے۔ اس سے پولیس اہلکار کی حوصلہ شکنی ہوگی اور پولیس کا اشتعال بھی بڑھےگا، حکومت فورا معاوضے کا اعلان کرے اور اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے۔ 
ایس پی سربراہ نے واردات کی مذمت کرتے ہوئے لکھا'کانپور کی دردناک واقعہ میں پولیس کے 8بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت'۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS