وزیراعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے گورنر کو سونپا استعفیٰ،نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان آج
دہرادون : اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے منگل کے روز استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ نامہ گورنر بے بی رانی موریہ کو سونپ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان کل یعنی بدھ کے روز کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک برس سے مسٹر راوت کو تبدیل کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں۔گزشتہ دو دنوں میں ریاست میں تیزی سے بدلتے سیاسی حالات کے درمیان بی جے پی کے مشاہد رمن سنگھ اچانک دہرہ دون پہنچے اور انہوں نے تمام اراکین اسمبلی کی رائے لے کر رپورٹ اعلیٰ کمان کو بھیجی۔مسٹر راوت بھی دہلی گئے تھے لیکن وہ ہائی کمان کو منانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور آج انہوں نے گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔نئے وزیر اعلیٰ کے لیے بھگت سنگھ کوشیاری، رمیش پوکھریال نشنک، انل بلونی، دھن سنگھ راوت اور اجے بھٹ کے ناموں کی چرچا ہے ۔اس طرح کی بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ ریاست میں آئندہ برس 2022میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر کسی قد آور رہنما کو وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے ۔گورنر کو استعفیٰ دینے کے بعد مسٹر راوت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہائی کمان کے کہنے پر انہوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے کی قیاس ارائیاں تھیں، لیکن ہر بار وزیر اعلیٰ کو تعان ملتا رہا ۔ تاہم بہت سارے سروے میں وزیر اعلیٰ کی شبیہ کو نچلی سطح پر دکھایا گیا تھا، جس کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں بار بار وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے کے چرچے سیا سی گلیارو ں میں تھے۔ ریاست میں گزشتہ دو دن کے ڈرامائی واقعہ میں اچانک بی جے پی کے مبصر رمن سنگھ دہرہ دون پہنچے۔ انہوں نے تمام اراکین اسمبلی کی رائے لی اور دہلی ہائی کمان کو ایک رپورٹ بھیجی، جس کے بعد مسٹر تریویندر بھی دہلی گئے، لیکن شاید وہ ہائی کمان کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرنے میں ناکام رہے ، جس کے بعد انہوں نے ہائی کمان کے حکم پر اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپ دیا۔ذرائع کے مطابق کل قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ایک نئے لیڈر کا انتخاب کیا جاسکتا ہے ، اس میں بھگت سنگھ ، رمیش پوکھریال نشنک انل بلوونی ، دھن سنگھ راوت ، اجے بھٹ جیسے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے۔
دریں اثنا راوت نے کہاکہ بی جے پی نے چھوٹے سے ایک گاؤں کے کارکن کو اتنی عزت دی۔ 4سال مجھے خدمت کرنے کا موقع دیا۔پارٹی نے اجتماعی طور پر فیصلہ لیاہے کہ مجھے نہیں اب کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔ میں ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں۔4 سال کا موقع پارٹی نہیں دیتی تو خواتین اور نوجوانوں کیلئے اسکیمیں نہیں لاسکتا تھا، جو بھی ذمہ داری لے گا،ان کیلئے دعاگوہوں۔دوسری طرف ترویندرسنگھ راوت کے استعفیٰ کے بعد اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈر ہریش راوت نے کہاکہ کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے بھی مان لیا ہے کہ موجودہ سرکار کچھ نہیں کرسکی ہے۔ اب میں ریاست کے اقتدار میں تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اب وہ کسے لائیں گے، لیکن 2022 میں اقتدار میں نہیں لوٹیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS