اتر پردیش: پنچایتی انتخابات میں تشدد،خواتین کے ساتھ بدسلوکی شرمناک

0
thestatesman.com

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں بلاک پرمکھ کے انتخابات میں نامزدگی کے دوران خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے پیش نظر یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے اور کہا ہے کہ ریاست میں افراتفری کا ماحول ہے۔
مسٹر گاندھی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا ’’اتر پردیش میں ’تشدد‘کا نام تبدیل کرکے’ماسٹراسٹروک‘رکھ دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبرکی کٹنگ بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے’’اترپردیش میں سہ مرحلہ پنچایتی انتخابات کے تحت بلاک پرمکھوں کے چناؤ میں آٹھ جولائی کو کاغذات نامزدگی کے دوران کنوج، لکھیم پور کھیری، سیتا پور اناؤ گورکھپور سے تشدد اور خواتین کے ساتھ زیادتی ہوئی‘‘۔
محترمہ واڈرا نے کہا ’’چند برس قبل ایک عصمت دری کی متاثرہ نے بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ متاثرہ اور اس کے کنبہ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ آج ایک عورت کا نامزدگی روکنے کے لئے بی جے پی نے تمام حدیں پار کردیں۔ حکومت وہی ۔ سلوک وہی‘‘۔
کانگریس کی ریاستی جنرل سکریٹری نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک خاتون کو نامزدگی کے لئے جانے سے زبردستی روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS