گورکھپور:سڑک حادثے میں تین کی موت، دو زخمی

0

گورکھپور:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے کینٹ تھانہ علاقے واقع پیڈلے گنج میں جمعہ کو پیش آئے سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ آج علی الصبح چار بجے مٹی سے لدا ایک ڈمپر بے قابو ہوکر ایک پک اپ میں ٹکر مارتے ہوئے سڑک کنارے بنی جھونپڑیوں پر چڑھ گیا۔ حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس کی اطلاع ملنے کے بعد موقع واردات پر پہنچ کر راحت و رسانی کا کام شروع کردیا۔ پولیس نے زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ان کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔تینوں مہلوکین پیڑیل گنج میں قومی شاہرہ کے کنارے بچوں کے کھلونے فروخت کرنے کا کام کرتے تھے۔ رات کے وقت وہ سڑک کنارے ہی جھونپڑ ی میں سو جاتے تھے۔
موقع پر پہنچی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈمپر کواپنے قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حادثے میں سدھارتھ نگر کے بھوانی گنج تھانے کے کرینا باشندہ 22سالہ ارجن، ہردوئی کے ویہانی تھانے کے منسون باشندہ شیلندر(25) اور سنڈیلہ باشندہ گنگا رام(35) کی موت ہوگئی۔ وہیں سدھارھت کے کرینی باشندہ راجیش (20) اور ہرددوئی باشندہ کلدیپ(15)زخمی ہوگئے۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حاثے میں تین افرادکی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اور زخمیوں کو ہر ممکن علاج فراہم کرنے کی افسران کو ہدایت دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS