اترپردیش میں جرائم کا سیلاب آگیا ہے اور لا اینڈ آرڈر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے: پرینکا گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی  نے یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اترپردیش میں جرائم کا سیلاب آگیا ہے اور لا اینڈ آرڈر
مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔اترپردیش کے ضلع کانپور میں اغوا شدہ  لیب ٹیکنیشین سنجیت یادو کے قتل کے سلسلے میں یوگی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو کہاکہ ریاست میں دم توڑ چکی نظم ونسق  کی منادی شہریوں کی جان لے کر کی جارہی ہے۔
محترمہ واڈرا نے اپنےٹوئٹ میں لکھا'اترپردیش میں نظم ونسق دم جوڑ چکی ہے۔ عام لوگوں کی جان لے کر اب اس کی منادی کی جارہی ہے۔ گھر ہو،سڑک ہو، آفس ہو کوئی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا ہے'۔انہوں نے لکھا'وکرم جوشی کے بعد اب کانپور میں اغوا شدہ سجنیت یادو کا قتل، خبروں کے مطابق پولیس نے اغواکنندگان کو پیسے دلوائے اور اب ان کا قتل کردیا گیا۔ایک نیا غنڈہ راج آیا ہے۔ اس جنگل راج میں نظم ونسق غنڈوں کے سامنے سپردگی کرچکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کانپور کے برّا علاقے میں ایک لیب ٹیکنیشین کا گذشتہ 22جون کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ اغوا کنندگان نے انہیں رہا کرنے کے لئے 30لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے بدمعاش کو پکڑنے کے لئے مطلوبہ رقم کو پہنچانےکو کہا تھا۔ انہو نے زمین جائیدار فروخت کر کے 30لاکھ روپئے یکجا کئے تھے جسے اغوا کنندگان کے حوالے کردیا لیکن انہوں نےسجیت کو نہیں چھوڑا۔
کل دیر رات پولیس نے معاملے کا انکشاف کرتےہوئے سجیت یادو کے قتل کئے جانے کی بات کہی اور اس سلسلے میں اس کے چار دوستوں کو گرفتار کیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS