پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے پھولپور واقع فرٹیلائز کوآپریٹیوز سوسائٹی'انڈین فارمرس فرٹیلائزکوآپریٹیو لمیٹیڈ(افکو)پلانٹ میں ہوئے امونیا گیس رساؤ میں کل 18افراد کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج دو ملازمین کی موت ہوگئی۔
افکو جنرل منیجر(انتظامیہ)سنجے کودیشیا نے آج یہاں بتایا کہ پلانٹ میں رساؤ منگل کی دیررات ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ چھ لوگوں کو پریاگ راج کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ چھ کا علاج افکو اسپتال میں چل رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسی تکنیکی وجہ سے امونیا گیس کی کسی پائپ سے رساؤ شروع ہوگیا تھا۔ حالانکہ بعد میں اس پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا۔ جس وقت پلانٹ میں رساؤ ہوا اس وقت کئی ملازمین کام کررہے تھے۔مسٹر کدیشیا نے بتایا کہ امونیا گیس رساؤ میں ہلاک ہونے والوں میں اسسٹنٹ منیجر(یوریا)بی پی سنگھ اور اسسٹنٹ منیجر(آف سائٹ)ابھینند کے اہل خانہ کو کمپنی کے وصول کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔
اترپردیش : پھولپور افکو پلانٹ میں امونیا رساؤ،2کی موت،16زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS