مغربی بنگال میں غیرجانبدارانہ الیکشن کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں عرضی

    0

    نئی دہلی: مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کو غیرجانبدارانہ طور پر کروانے کے لیے اور اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنان کو سکیورٹی دیے جانے کے مطالبے میں سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی  گئی ہے۔ 
    عدالت عظمیٰ میں یہ عرضی سے پیشے سے وکیل ونیت ڈھانڈھا نے دائر کی ہے جس میں انہوں نے مغربی بنگال میں الیکشن سے قبل اپوزیشن کارکنان کے خلاف تشدد کا معاملہ اٹھایا اور اب ان کی سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ 
    عرضی گذار نے ریاست میں غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ایجنسیوں کو حکم دینے کی بات کی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کو سکیورٹی مہیا کروانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 
    عرضی گذار نے الیکشن کمیشن کو مغربی بنگال میں فرضی رائے دہندگان پراسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے اور فرضی ووٹر کو ووٹر لسٹ سے ہٹائے جانے کی ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی کارکنان کے قتل کی تفتیش پراسٹیٹس رپورٹ سونپنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 
    عرضی گذار نے ریاست میں ہوئے کارکنان کے قتل پر ممتا حکومت سے رپورٹ طلب کیا ہے۔ الیکشن میں نیم فوجی دستوں کی تقرری،فرضی ووٹر کے نام لسٹ سے ہٹانے کا مطالبہ بھی عرضی میں کیا گیا ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS