استاد راشد خان کا طویل علالت کے بعد انتقال، ممتا بنرجی نے اہل خانہ سے ملاقات کیں

0

کولکاتا (یواین آئی): ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے مقبول ترین فنکاروں میں سے ایک استاد راشد خان آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی عمر 56 سال تھی۔ وہ 22 نومبر سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کچھ عرصے سے پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹروں نے مایوسی ظاہر کردی تھی۔ نومبر میں انہیں برین ہیمبرج ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ منگل کی سہ پہر3:45 منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی منگل کی دوپہر اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے موسیقی کار کے اہل خانہ سے ملاقات کیں۔ کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم، کولکاتا پولیس کمشنر ونیت گوئل، ریاستی وزیر اروپ بسواس، وزیر اور موسیقار اندرنیل سین بھی ان کے ساتھ تھے۔

استاذ راشد خان کے ڈاکٹروں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں سر میں خون بہنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں طویل عرصے تک رہنے کی وجہ سے انفیکشن ہو گیاتھا۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ہزار جتن کے باوجود ان کی صحت بہتر نہیں ہوسکی اور منگل کی سہ پہر3.45 بجے ان کی موت ہوگئی۔

ڈاکٹروں کی جانب سے راشد کی موت کی اطلاع کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ راشد میرے بھائی کی طرح تھے۔ انہیں پوری دنیا میں شناخت حاصل تھی۔ انہیں کسی کے شناخت کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کولکاتا کو اپنا مسکن بنایا یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔بنگال سے محبت کی اور بنگال میں ہی رہے۔ وہ موسیقی کو فروغ دینے کے لیے دنیا کے تمام حصوں میں گئے۔

مزید پڑھیں: بلقیس بانو کے مجرموں کو جانا ہوگا جیل، سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کے فیصلے کو رد کیا

ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے جانے سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔وہ اب راشد کی موسیقی نہیں سن سکیں گی۔ اس کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS