کھیروں کا استعمال، صحت اور خوبصورتی ایک ساتھ

0

ہر موسم میں با آسانی دستیاب سلاد میں شمار کیا جانے والا کھیرا صحت پر بے شمار فوائد سمیت ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر جبکہ دیگر منرلز اور وٹامنز کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے۔درمیانے سائز کے ایک کھیرے میں 30 کیلوریز، صفر گرام فیٹ، 6 گرام کاربز، 3 گرام پروٹین، 2 گرام فائبر، 10 فیصد وٹامن سی، 57 فیصد وٹامن کے، 9 فیصد میگنیشیم، 12 فیصد پوٹاشیم اور 9 فیصد میگنیز پایا جاتا ہے، جو جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ نیز، اس کا استعمال جِلد اور آنکھوں کے لیے بھی اکسیر ہے۔
بلند فشارِ خون میں توازن برقرار رکھنے کے لیے:غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں فائبر اور میگنیشیم بکثرت پایا جاتا ہے یہ دونوں غذائی اجزا بلند فشارِ خون (بلڈ پریشر) کو کنٹرول کرتے ہیں۔کھیرا ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔
لمبے اور صحت مند بالوں کے لیے:کھیرے میں سلیکون بھی پایا جاتا ہے اسی لیے یہ ناخن اور بالوں کے لیے بھی بے حد بہت مفید ہے، بالخصوص اس کا استعمال بالوں کو تیزی سے بڑھانے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔
پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے:غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں95 فیصد پانی ہوتا ہے، اسی لیے یہ ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کم ہونے سے بچاتا ہےاور جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے۔
آنکھوں کی سُوجن کم کرنے کے لیے:کھیرے میں موجود Ascorbic Acid آنکھوں کی سُوجن ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اگر ٹھنڈے کھیرے کے قدرے موٹے دو ٹکڑے کاٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے آنکھوں پر رکھنے سے اُن کی سُوجن ختم ہوجاتی ہے۔
چہرے کی صاف و شفّاف جِلد کے لیے:چہرے کی صاف و شفّاف جِلد کے لیے بلینڈر میں ایک انڈے کی سفیدی، دوقطرے عرقِ گلاب اور ایک انچ کھیرے کا ٹکرا ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرکے پیالی میں نکال لیں۔ پھر اس گاڑھے محلول کو برش کی مدد سے آنکھوں اور منہ سے بچاتے ہوئے چہرے پر لگالیں۔ پندرہ منٹ بعد نرم گیلے کپڑے سے صاف کرکے چہرہ دھولیں۔
داغ دار جِلد کی صفائی کے لیے:کھیرے کا رَس، لیموں کا رَس اور ناریل کا پانی برابر مقدار میں لے کر اچھی طرح مِکس کرلیں اور روزانہ جِلد کے داغ دھبّوں پر نرم و ملائم کپڑے سے ملیں، تو نشانات رفتہ رفتہ کم ہوکر ختم ہو جائیں گے۔
آنکھوں کے سیاہ حلقوں کے لیے:روزانہ باقاعدگی سے دس منٹ تک کھیرے کا رَس سیاہ حلقوں پر لگائیں، پھر نرم کپڑے سے صاف کر لیں۔ رفتہ رفتہ سیاہ حلقے بالکل غائب ہو جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS