امریکہ عراق میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا ارادہ: سابق سفارتکار

0
The Arab Weekly

واشنگٹن: (یو این آئی / اسپوتنک) بائیڈن انتظامیہ امریکی جنگی افواج کے انخلاء کے بعد ایران پر دباؤ ڈالنے اور تیل کے ذخائر پر قابو پانے کے لئے عراق میں فوجی موجودگی برقرار رکھے گی۔
سابق سفارت کار اور اقوام متحدہ کے مشیر نے اسپوتنک کے ساتھ گفتگو میں یہ باتیں کہیں۔ اس سے قبل پیر کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے وہائٹ ہاؤس میں عراقی وزیر اعظم مصطفی القدیمی سے کہا تھا کہ عراق میں امریکی جنگی مشن رواں سال کے آخر تک ختم ہوجائے گا۔ تاہم، فوجیوں کا ایک دستہ کالعدم دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے معاونین کا کردار ادا کرنے کے لئے برقرار رہے گا۔
دریں اثناء، شام میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر فورڈ نے کہا کہ “ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ عراق میں اسی طریقہ کار کو نافذ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کا وہ شمال مشرقی شام میں استعمال کرتا ہے”۔
شام میں امریکی حمایت یافتہ پراکسی فورس کردوں کے زیر کنٹرول سیریئن ڈیموکریٹک فورس ہے اور عراق میں یہ نیشنل آرمی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS