امریکہ نے نظر بند لیڈران کی رہائی پر دیا زور

    0

    جموں وکشمیر کے غیر ملکی سفیروں کا یہ دورہ ایک مفید اقدام رہا۔ ایک اعلی امریکی سفارت کار نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں مرکزی حکومت سے اس بات کی اپیل کی کہ بغیر کسی الزام کے نظر بند سیاسی لیڈران کو رہا کیا جائے۔واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنوبی اور وسطی ایشیا کے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری برائے داخلہ ، ایلیس ویلز نے کہا ’مجھے کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کی بحالی سمیت کچھ اضافی اقدامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اور ہمارے سفیر اور دیگر غیر ملکی سفارت کاروں کا جموں و کشمیر کا دورہ ایک کارآمد قدم رہا۔‘
    واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اگست میں دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو مرکز کے ما تحت علاقہ میں تبدیل کر دینے کے بعد رواں ماہ کے شروع میں پہلی بار 15 ممالک کے غیر ملکی سفارت کاروں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا۔ویلز نے بات چیت کے دوران شہریت ترمیمی قانون سے متعلق کہا کہ امریکہ نے اس قانون کے تحت مساوی تحفظ کے اصول پر زور دے رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS