امریکی وزیر دفاع کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

0

ؤواشنگٹن(یو این آئی): امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے سعودی عرب کے ہم منصب خالد بن سلمان کے ساتھ اردن-شام سرحد پر اپنے ملک کے اڈے پر حملے کے بعد کی گئی جوابی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی محکمہ دفاع کے تحریری بیان کے مطابق آسٹن اور خالد بن سلمان نے ٹیلی فون پر بات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں نے اردن اور شام کی سرحد پر امریکی بیس پر حملے، جس میں اس کے 3 فوجی مارے گئے، کے ساتھ ساتھ یمن میں حوثی باغیوں کے حملوں پر امریکی جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔
آسٹن نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا ہے، “امریکہ، عراق اور شام میں امریکی افواج کو درپیش خطرات کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر میں سفر کی آزادی کے برخلاف حوثیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔”

مزید پڑھیں: افغانستان میں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 387 مکانات کی تعمیر

یاد رہے کہ 29 جنوری کو شام اور اردن کی سرحد پر واقع امریکی ٹاور 22 بیس پر حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 40 سے زائد فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS