روسی تیل کی برآمد پر امریکی پابندیوں سے عالمی منڈی متاثر ہوگی: ترکی

0

ہوسٹن: (یو این آئی/ اسپوتنک) ترکی نے روس کے ایندھن کے شعبے پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے سے عالمی منڈی پر برا اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ترکی کے نائب وزیر برائے توانائی اور قدرتی وسائل الفرسلان بائرکٹر نے اسپوتنک کے ساتھ بات چیت میں اس خدشے کا اظہار کیا۔ کیمبرج انرجی ریسرچ آرگنائزیشن کی ہفتہ وار کانفرنس کے موقع پر صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ روس کے خلاف پابندیوں سے تیل کی عالمی منڈیاں کس طرح اثر انداز ہوں گی۔ جواب میں اس نے کہا ’’بھیانک اثر ہوگا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں روسی تیل کا متبادل تلاش کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ تیل پیدا کرنے والا سرفہرست ممالک میں ہے۔ دنیا کو اپنی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے، ورنہ یہ بہت مشکل ہو جائے گا۔ عالمی منڈی میں روسی تیل کا متبادل تلاش کرنا بہت مشکل ہوگا”۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS