امریکہ نے عراق کی راجدھانی بغداد کے گرین زون میں واقع اپنے سفارت خانہ پر حملے کے خدشے کے پیش نظر اسے بند کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔عراقی افسر نے بدھ کو دی وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ‘‘ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ دو سے تین مہینے میں سفارت خانہ کو مرحلہ وار طریقے سے بند ہونا ہے ۔ امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ اسے جوڑ کردیکھا جاسکتاہے ۔‘اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے عراقی صدر برہم صالح اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کو حالیہ فون پر ہوئی بات چیت میں ممکنہ طور سے سفارت خانہ بند کرنے بارے میں وارننگ دی گئی ہے ۔امریکی سفارت خانہ کو بند کرنے کے پہلے سے ہی ابتدائی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ عراق کے شمالی کردستان علاقے کی راجدھانی اربل میں امریکی قونصلیٹ ابھی برقرار رہے گا۔واضح رہے کہ بغداد کے سیکورٹی کے زبردست انتظامات والے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانہ کو اکثر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ سفارت خانہ پر میزائلوں سے حملے کرنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔
عراق میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کی تیاری میں امریکہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS