آخری گیند پر وراٹ کاچوکا، بنگلور نے ممبئی کوہرایا

0

رائل چیلنجرس بینگلور اور موجودہ چمپئن ممبئی انڈینس کے درمیان 10ویںمقابلے کا فیصلہ سپراوور سے ہوا۔سپر اوور میں ممبئی نے ایک وکٹ پر7رن بنائے۔ جواب میں بنگلور نے جسپریت بمراہ کے اوور میں آخری گیند پر وراٹ  کے چوکے کے ساتھ بنگلور نے میچ جیت لیا۔ واضح رہے کہ میچ میں ممبئی نے بنگلور کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلورنے مقررہ 20اووروں میں 3وکٹ پر 201رن بنائے اور ممبئی کو 202رن بنانے کا ہدف دیا۔ بنگلور کے لیے فنچ نے 52، پڈکل نے54اور ڈویلیئرس نے 24گیندوں میں ناٹ آؤٹ55رن بنائے۔ جواب میں ممبئی نے ایشان کشن کے99اور کائرن پولارڈ کے24گیندوں میں3چوکے اور 5چھکے کی مدد سے کھیلی گئی ناٹ آؤٹ 60رنوں کی بدولت 5وکٹ پر201رن بنائے تھے۔
 

سپراوور
ممبئی کی پاری7/1(بلے باز:ہاردک اورپولارڈ، گیندباز:نودیپ سینی)
    پہلی گیند:پولارڈ، سنگل
    دوسری گیند:پانڈیا،سنگل
    تیسری گیند:پولارڈ،زیرو
    چوتھی گیند:پولارڈ، چوکا
    پانچویں گیند:پولارڈ، آؤٹ، روہت میدان پر
    چھٹی گیند:ہاردک پانڈیا، سنگل(ایکسٹرا)
 

سپراوور
بنگلور کی پاری11/0(بلے باز:اے بی ڈیویلیئرس اوروراٹ کوہلی، گیندباز: جسپریت بمراہ)
    پہلی گیند:اے بی ڈی،سنگل
    دوسری گیند:وراٹ،سنگل
    تیسری گیند:اے بی ڈی،زیرو
    چوتھی گیند:اے بی ڈی، چوکا
    پانچویں گیند:اے بی ڈی،سنگل
    چھٹی گیند:وراٹ، چوکا
 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS