کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوجیوں کی فائرنگ

0
zeenews.india.com

ماسکو : (یو این آئی/اسپوتنک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے پر امریکی فوج کی فائرنگ سے کئی افراد کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے ایک ذریعے نے یہ اطلاع پیرکو اسپوتنک کو دی۔ قبل ازیں اے ایف پی نے ایک عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی فوج نے ہجوم کو رن وے سے پیچھے دھکیلنے کے لئے ہوا میں فائرنگ کی۔
عینی شاہدین کے مطابق افغان شہریوں کا بڑا ہجوم کابل ایئر پورٹ کے رن پر جمع ہوگیا تھا اور امریکی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کرکے اسے منتشرکرنے کی کوشش کی ہے۔ کہا جارہا ہے کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ حامد کرزئی ایئرپورٹ پر جمع ہیں اور ملک باہر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Five dead as US Troops fire shots in the air at Kabul airportاگرچہ طالبان کی جانب سے حکومت افغانستان اورامریکی فوجیوں کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے لیے عام معافی کااعلان کیا گیا ہے تاہم افغان شہریوں کی بڑی تعداد ملک سے باہر جانا چاہتی ہے۔بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی فائرنگ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کابل ایئر پورٹ کا انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ایئرپورٹ کو شہری ہوابازی کے لیے بند کردیا گیا ہے صرف فوجی طیاروں کو پرواز کی اجازت حاصل ہے جو
US Troops Fire Shots In Air As Crowd Mobs Tarmac At Kabul Airport: Reportغیر ملکی سفارت کاروں کو وہاں سے نکالنے کے لیے افغانستان آرہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان کابل کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور مسلسل گشت کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/NicolaCareem/status/1427122975971561475?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1427122975971561475%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fndtv.in%2Fworld-news%2Fkabul-airport-video-hundreds-afghans-jostling-climb-into-an-aeroplane-to-fly-out-of-the-country-2511376

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS