صدراوروزیراعطم سمیت متعدد لیڈروں كا واجپئی كوخراج عقیدت

0
Image: ANI News

نئی دہلی:(یو این آئی)صدررام ناتھ کووند،وزیراعظم نریندرمودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کی برسی پر یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔راشٹرپتی بھون کی جانب سے پیر کو بتایا گیا کہ مسٹر کووند نے سابق وزیر اعظم کو ان کی تیسری برسی کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں ان کی سمادھی’سدیو اٹل‘پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سابق وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے آنجہانی لیڈر اٹل بہاری واجپئی کو ان کی سمادھی پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نےایک فعال پیغام میں کہاكه ہم ان کی پرجوش شخصیت کو یاد کرتے ہیں، ہم ان کی محبت اور شخصیت کویاد کرتے ہیں، ہم ان کی سمجھداری اور خوش مزاجی کو یاد کرتے ہیں اور ہم قوم کی ترقی میں ان کے تعاون کو یاد کرتے ہیں۔ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’اٹل جی ملک کے شہریوں کے دل و دماغ میں رہتے ہیں۔ آج ان کی برسی پر سدیو اٹل جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رهےكه مسٹر واجپئی طویل علالت کے بعد 16 اگست 2018 کوانتقال کرگئے تھے۔
ا ن كےعلاوه وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں سے ایک اٹل بہاری واجپئی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پیر کو ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ “ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جی کی برسی کے موقع پر میں ان کو دل سے یاد کرتا ہوں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے نئے ہندوستان کی تشکیل کا سنگ بنیاد رکھا ، جس پر آج بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔ ایک قابل اور خودکفیل ہندوستان کی تعمیر میں ان کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ انہوں نے سابق اٹل میموریل پر وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جی کی برسی پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اٹل جی ہمیشہ ہماری یاد میں رہیں گے اور ملک کی ترقی میں ان کی بے پناہ شراکت اور قوم کی بے لوث خدمت ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی جی کی زندگی لمحہ بہ لمحہ ہندوستان کو عظمت کی چوٹی پر لے جانے کے لیے وقف تھی۔ ہندوستانی سیاست کو اٹل جی جیسی کثیر جہتی شخصیت کے ساتھ ایک بڑے لیڈر کی نعمت ملی ہے۔ ان کی اقدار اور نظریات پر مبنی زندگی ہم کروڑوں کارکنوں کے لیے ایک انمول اثاثہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS