نئی دہلی، (ایجنسیاں) : امریکہ نے جمعہ کو ہندوستان سمیت 4 دیگر ممالک کو اپنی کرنسی واچ لسٹ سے باہرکر دیا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے کانگریس (پارلیمنٹ) میں پیش کی گئی اپنی 2سالہ رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان، اٹلی، میکسیکو، تھائی لینڈ اور ویتنام کو فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ جن ممالک کو فہرست سے نکالا گیا ہے وہ 2بار مسلسل 3 میں سے صرف ایک معیار پر پورا اترنے میں کامیاب رہے ۔ امریکی محکمہ خزانہ نے اس سال جون میں ہندوستان کو اس کے اہم دو طرفہ تجارتی سرپلس کی وجہ سے کرنسی میں ہیرا پھیری کرنے والوں کی واچ لسٹ میں رکھا تھا۔ وبا کے آغاز کے بعد سے یہ تیسرا موقع تھا جب ہندوستان اس فہرست میں آیا تھا۔ ہندوستان گزشتہ2سالوں سے امریکی کرنسی واچ لسٹ میں تھا۔ امریکہ یہ فہرست اپنے بڑے شراکت داروں کی کرنسی کی نگرانی کے لیے تیار کرتا ہے۔
اس انتظام کے تحت بڑے تجارتی شراکت داروں کی کرنسی کی نقل و حرکت اور میکرو اکنامک پالیسیوں پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔ امریکہ نے ہندوستان کو اپنی کرنسی واچ لسٹ سے ایسے وقتب باہرکیا ہے جب اس کے وزیر خزانہ ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے اپنے دورہ ہند پر جمعہ کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی۔ اسی دن امریکی محکمہ خزانہ نے یہ قدم اٹھایا ۔ محکمہ خزانہ نے پارلیمنٹ میں اپنی ششماہی رپورٹ میں کہا کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، جرمنی، ملائیشیا، سنگاپور اور تائیوان 7 ممالکموجودہ واچ لسٹ میں ہیں۔
ہندوستان امریکی کرنسی واچ لسٹ سے باہر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS