واشنگٹن: امریکہ کے نیو کلائی ہیتھاروں کی ذمہ داری سنبھالنےوالے نیشنل نیو کلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن(این این ایس اے)اور محکمہ توانائی کے نیٹ ورک پر بڑا سائبر حملہ کرکے ہیکروں نے خفیہ معلومات حاصل کی ہے ۔
امریکی میڈیا کمپنی پولیٹیکو نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں ان محکموں کے عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن (ایف ای آر سی)اور الاموس نیشنل لیبارٹریوں کے علاوہ محکمہ توانائی کے متعدد دفاتر کے نیٹ ورک میں بھی مشکوک سرگرمیوں کا پتہ چلا ہے ۔
امریکہ کی سائبر سکیورٹی اور انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے)نے اس سے قبل جمعرات کے روز حکومت کے تمام محکموں کو متنبہ کرتے ہوئے بڑے سائبر حملے کے تعلق سے جانکاری دی تھی ۔ اس سائبر حملے سے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون ، وزارت تجارت ، ہوم لینڈ سیکیورٹی،خزانہ اور قومی ادارہ صحت بھی متاثر ہوئے ہیں۔
روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اے پی ٹی 29 نامی ہیکنگ گروپ اس سائبر حملے کا ذمہ دار ہے۔ اس گروپ کو ڈیوک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کا تعلق مبینہ طور پر روس سے ہے۔ امریکہ میں روسی سفارتخانے نے میڈیا کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔
امریکہ:نیوکلائی سکیورٹی سمیت اہم محکموں پر سائبر حملہ ہیکروں نے حاصل کی خفیہ معلومات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS