واشنگٹن، (ایجنسیاں) امریکہ نے ایف-16 جنگی جیٹ بیڑے کی دیکھ بھال کےلئے پاکستان کو 450ملین امریکی ڈالر (3600 کروڑ روپے) کی امداد کی
منظوری دی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے پاکستان کو ایف-16 جنگی طیاروں کےلئے 45 کروڑ ڈالر میں آلات خریدنے کی
منظوری دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس بارے میں جانکاری دی ہے۔امریکہ کی جانب سے یہ مالی مدد پاکستان کو دی جا رہی ہے تاکہ وہ انسداد دہشت گردی
کے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹ سکے۔ گزشتہ4 سالوں میں اسلام آباد کو دی جانے والی یہ سب سے بڑی سیکورٹی امداد ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ
نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ایف-16 جنگی طیاروں کو برقرار رکھنے کےلئے ممکنہ غیر ملکی فوجی فروخت کی منظوری دے دی ہے، تاکہ پاکستانی
فضائیہ کی مدد کی جا سکے۔
فورس موجودہ اور مستقبل میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلئے اپنی صلاحیت کو برقرار رکھے گی۔ پاکستان انسداد دہشت گردی کا اہم اتحادی ہے۔
امریکہ کی پاکستان کو F-16طیاروں کیلئےامداد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS