بین جامعاتی کوئز کمپٹیشن میں اردو یونیورسٹی دوسرے پوزیشن پر۔

0

حیدرآباد (امام‌ علی فلاحی) ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کی جانب سے گلبرگہ یونیورسٹی کرناٹکا میں منعقدہ پانچ روزہ 27 تا 31 جنوری یوتھ فیسٹیول میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کوئز کے مقابلے میں انعام دوم حاصل کیاہے۔
اس بین جامعاتی بین ریاستی فیسٹیول میں جملہ 38 یونیورسٹیز کے طلباء نے حصہ لیا، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی ٹیم پورے ریاست تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والی واحد یونیورسٹی تھی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کی جانب سے منعقد کردہ اس یوتھ فیسٹیول کا انعقاد گلبرگہ یونیورسٹی کرناٹکا میں عمل میں آیا تھا۔
اس پانچ روزہ یوتھ فیسٹیول میں مختلف ثقافتی مقابلے بھی منعقد ہوے، جس میں ادبی سرگرمیاں، کوئز مقابلہ، مباحثہ، تقریری مقابلہ، موسیقی مقابلہ، تھیٹر و ڈراما مقابلہ، رنگولی، پوسٹر میکنگ، مہندی ڈیزائن، کے علاوہ برسر موقع فوٹو گرافی مقابلے شامل تھے ۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ڈراما کلب کے طلباء نے اس فیسٹیول کے مقابلہ جاتی کوئز میں دوسرے نمبر پر کامیابی حاصل کی، جبکہ میمی تھیٹر کارکردگی اور اسپوٹ فوٹوگرافی میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کلچرل کوآرڈینیٹر اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر معراج نے کہا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے پہلی مرتبہ کسی زونل پروگرام میں حصہ لیا اور مختلف سرگرمیوں میں کامیابی حاصل کرکے انعام حاصل کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے اردو یونیورسٹی پہلی مرتبہ کسی زونل پروگرام میں حصہ لیا اور بڑی کامیابی حاصل کرکے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔
یاد رہے کہ یہ نیشنل مقابلہ جین یونیورسٹی بینگلور میں 24 تا 28 فروری منعقد ہونا طے پایا ہے۔
مسٹر معراج نے کہا کہ اس نیشنل لیول مقابلے میں مختلف یونیورسٹیز کے طلباء منتخب ہوکر آرہے ہیں، جس میں مشرقی زون سے Vidyasagar University اور Jadavpur University کے طلباء، جنوبی حلقہ سے یونیورسٹی آف کیرلا اور سینٹرل یونیورسٹی آف کیرلا کے طلباء، شمالی حلقہ سے Tezpur University اور Cotton University کے طلباء، مغربی حلقے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے یوتھ فیسٹیول گلبرگہ یونیورسٹی کرناٹکا میں حصہ لینے والے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے ایک طالب علم نور مجسم کا کہنا ہے کہ ہم طلباء کا احساس ہے ہمیں ابھی ڈراما کلب، لٹریری کلب اور اسی طرح فائن آرٹ میں مزید محنت کرنے کی بیحد ضرورت ہے۔
نور مجسم نے پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر آف مانو، ڈی ایس ڈبلیو، کلچرل کورڈینیٹر مسٹر معراج احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلباء پر بھروسہ کیا اور اپنی سرپرستی میں چھتیسویں بین ریاستی ثقافتی مقابلوں میں حصہ لینے ہر طرح سے سرپرستی کی مذکورہ طالب علم۔نے مزید کہا آئندہ سال جب اسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کی جانب سے جو یوتھ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا تو اس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلباء اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS