حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے لیے انٹرنس ٹسٹ 28، 29 اور 30 ستمبر کو منعقد کیے جائیں گے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کی اطلاع کے بموجب انٹرنس ٹسٹ میں ملک کے 16 شہروں میں تقریباً 10,000 طلبہ شرکت کریں گے۔ یونیورسٹی نے کووڈ-19 وباء کے پیش نظر امتحانی مراکز پر تمام تراحتیاطی اقدامات کیے ہیں۔ طلبہ کو اپنے قریب ترین امتحانی مرکز کے انتخاب کا خصوصی طور پر موقع دیا گیا ہے۔ 28ستمبر کی صبح پی ایچ ڈی (اردو، انگریزی، ہندی، عربی، فارسی، نظم ونسق عامہ،اے سی ایس ایس ای آئی پی،ترسیل عامہ و صحافت)،ایم ٹیک اور ڈی ایل ایڈ کے انٹرنس ہوں گے۔ جب کہ دوپہر میں پی ایچ ڈی (تعلیم، اسلامک اسٹڈیز، سوشل ورک، تاریخ، معاشیات)،ایم ایڈ اور ایم سی اے کے انٹرنس منعقد کیے جائیں گے۔ 29 ستمبرکی صبح پی ایچ ڈی(مینجمنٹ،سماجیات،سیاسیات،مطالعاتِ ترجمہ)،بی ٹیک، ایم بی اے، بی ایڈ (بائیولوجیکل سائنسس، فزیکل سائنسس)اور دو پہرمیں پی ایچ ڈی (کمپیوٹرسائنس، کامرس، ریاضی، طبیعیات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات) اور پالی ٹیکنیک کے انٹرنس منعقد کیے جائیں گے۔ 30 ستمبر کی صبح بی ایڈ (سوشل اسٹڈیز،ریاضی)کے اور دوپہر میں بی ایڈ (اردو)اور پی ایچ ڈی مطالعاتِ نسواں کے انٹرنس منعقد کیے جائیں گے۔ انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد صبح 9.30 تا 11.30بجے دن اور دوپہر 2.30 بجے دن تا 4.30 بجے شام ہوگا۔ انٹرنس ٹسٹ حیدرآباد کے علاوہ آسنسول،اورنگ آباد، اعظم گڑھ، بنگلور،بھوپال، بیدر، کٹک، دربھنگہ، دہلی، کڑپہ،کشن گنج، لکھنو، پٹنہ، سنبھل، سری نگر میں منعقد ہوں گے۔ ہر طالب علم کو امتحانی مرکز پر”خود کو کویڈ نہ ہونے کا حلفنامہ“جمع کرنا ہوگا۔ حلفنامہ کا نمونہ اور انٹرنس کا تفصیلی شیڈول یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔
- Regional
- Andhra Pradesh & Telangana
- Bihar & Jharkhand
- Education & Career
- Jammu Kashmir & Ladakh
- Madhya Pradesh & Chhattisgarh
- Uttar Pradesh
اردو یونیورسٹی کے داخلہ امتحان کا آج آغاز،ملک بھرمیں 16 مراکز، 10ہزار امیدوار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS