آئی این ایس وکرانت گھپلہ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ

0

نئی دہلی: (یو این آئی) راجیہ سبھا میں آج شیوسینا اور کانگریس کے ارکان نے طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت سے متعلق 100 کروڑ روپے کے گھپلے پر زبردست ہنگامہ اور شور و غ؛ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ وقفہ صفر کے دوران شیوسینا کے سنجے راوت اور انیل دیسائی نے معاملہ اٹھایا اور ایوان کے بیچ میں آگئے۔ اس کے بعد شیوسینا اور کچھ دیگر ارکان اپنی نشستوں کے سامنے آگئے اور شور مچانا شروع کردیا۔ شیو سینا کی پرینکا چترویدی نے رول 267 کے تحت ایک نوٹس دے کر اس گھپلے پر بحث کا مطالبہ کیا تھا۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ حزب اختلاف لیڈر ملکارجن کھڑگے نے رول 267 کے تحت ایک نوٹس دیا تھا جس پر بحث کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ وہ اگر اس معاملے کو باہر اٹھانا چاہتے ہیں تو اٹھائے۔ اس دوران ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے مہنگائی پر بحث کا مطالبہ کیا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ آج ایوان کے اجلاس کا آخری دن ہے، اس لیے اراکین کو ایوان کی کارروائی کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے ہنگامہ کرنے والے ارکان سے کہا کہ آپ یہ پیغام یہاں سے دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ارکان کو متنبہ کیا کہ جو ارکان نعرہ بازی کررہے ہیں ان کے نام بلیٹن میں چھاپے جائیں گے۔ اس کے بعد بھی ارکان کا ہنگامہ جاری رہا تو چیئرمین نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS