نئی دہلی : (یو این آئی) حزب اختلاف کی پارٹیوں کے ممبروں نے پیر کو ایوان بالا ( راجیہ سبھا) میں چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو کے افتتاحی خطاب اور وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ کے نئے وزرا کے تعارف کے دوران ہنگامہ کھڑا کردیا۔
چیئرمین نے افتتاحی خطاب کے دوران ممبران کو پرسکون رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ روایت 20 سے زیادہ برسوں سے جاری ہے۔ ممبران کو اپنی نشستوں پر بیٹھ جانا چاہئے۔
اس دوران انہوں نے مختلف کمیٹیوں کے کام کرنے کی تفصیلات بتائیں اور کووڈ ۔19 کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس کے بعد جیسے ہی مودی نے اپنی کابینہ کے ساتھیوں کا تعارف کروانا شروع کیا ، اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران شوروغوغااور ہنگامہ آرائی کرنے لگے۔
راجیہ سبھا میں وزرا کے تعارف کے دوران ہنگامہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS