ایوان بالا : ہنگامہ اور شوروغوغا کے درمیان ٹربیونل ریفارم بل منظور

0
PTI

نئی دہلی: (یو این آئی) ایوان بالا راجیہ سبھا نے پیر کو صوتی ووٹوں سے ٹریبونل ریفارم بل 2021 منظور کرلیا ، حکمراں پارٹی نے اپوزیشن کی قانونی قرارداد اور بل کو ایک سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز کو مسترد کردیا ، جس کے بعد ایوان کی کارروائی ساڑھے 3 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ایوان بالا راجیہ سبھا میں بل کی منظوری کے ساتھ اسے پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی ہے کیونکہ لوک سبھا پہلے ہی اسے منظور کرچکی ہے۔اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے اور پھر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔جب دوپہر دو بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو ڈپٹی اسپیکر سسمت پاترا نے بل پر بحث شروع کی۔ اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے مختصر جواب کے درمیان انتہائی مختصر بحث کے بعد ایوان نے اسے صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا۔قبل ازیں ایوان نے کانگریس کے رکن شکتی گوہل کی جانب سے بل کی مخالفت میں پیش کی گئی ایک قانونی قرارداد کو صوتی ووٹوں سے مسترد کردیاگیا۔ اس کے ساتھ ہی ایوان نے ڈی ایم کے کے تروچی شیوا کی تجویز کو بھی44کے مقابلہ 79ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کو ساڑھے 3 بجے تک 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS