یوپی کانگریس سے 11 لیڈران نکالے گئے

0

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس نے اپنے لیڈران  کے خلاف سخت کاروائی کی ہے۔کانگریس نے بغاوت کا نظریہ رکھنے والے 11 لیڈران کو پارٹی سے باہر نکال دیا ہے۔یہ سبھی لیڈران 6 برسوں کے لیے پارٹی سے نکالے گئے ہیں۔
باغی لیڈران میں سابق رکن پارلیمنٹ سنتوش سنگھ، سابق ایم ایل سی سراج مہدی، سابق وزیر رام کرشن دویدی، سابق وزیر ستیہ دیو تریپاٹھی، راجندر سنگھ سولنکی، سابق ایم ایل اے بھودھر نارائن، سابق ایم ایل اے حافظ محمد عمر، سابق ایم ایل اے ونود چودھری، سابق ایم ایل اے نیک چند پانڈے، سوے پرکاش گوسوامی اور سنجیو سنگھ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سبھی لیڈران پارٹی مخالف کارکردگیوں میں مصروف تھے۔پرینکا گاندھی کی نگرانی میں یوپی کانگریس کا یہ بڑا قدم ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پرینکا گاندھی نے پرانے لیڈران کو سائیڈ لائن کرکے نئے اور نوجوان چہروں کو موقع دیا تھا جس کے بعد سینئر لیڈران بغاوت پر اتر آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS