لکھنؤ: اترپردیش کے عالمی وبا کورونا کی وجہ سے گذشتہ 7مہینوں سے بند جماعت 9 تا 12تک کے اسکول آج سے دو مرحلوں میں کھل گئے۔
کورونا کی وجہ سے ریاست کے تمام اسکول 13مار چ کو بند کر دئے گئے تھے۔گائیڈلائنس کے مطابق جماعت نو اور 10 کی کلاس 8بج کر 50منٹ سے 11بج کر 50منٹ تک اور جماعت 11و 12کی کلاس 12بج کر 20منت سے 3بج کر 20منٹ تک چلے گی۔
اسکول آنے والے طلبہ کو اپنے والدین سے تحریر شکل میں اجازت نامہ لانا ہوگا۔ اس کے علاوہ آن لائن کلاسز پہلے کی طرح ہی چلتے رہیں گے۔غازی آباد کے ایک ٹیچر نے کہا کہ انہوں نے ایک جماعت میں صرف 20طلبہ کو ہی اجازت دی ہے۔ کورونا پروٹوکول پر مکمل طور سے عمل کیا جارہا ہے۔ ان طلبہ کو ہی کلاس میں آنے کی اجازت دی گئی ہے جن کے والدین نے اس کی اجازت دی ہے۔
یوپی:گذشتہ 7مہینوں سے بند جماعت 9 تا 12تک دو مرحلوں میں کھلیں گے اسکول
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS