یوپی: عدالت کا مختار انصاری کے بیٹے کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

0

لکھنئو (ایجنسیاں) : خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اسلحہ لائسنس کیس میں شہ زور لیڈر مختار انصاری کے رکن اسمبلی بیٹے عباس انصاری کے اثاثے قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسپیشل ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اے کے سریواستو نے استغاثہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم سنایا۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 17 نومبر مقرر کی ہے۔ عدالت نے قبل ازیں 14 جولائی کو عباس کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔ بعد میں اس نے اسے 11 اگست کو مفرور قرار دیا۔ درخواست دائر کرتے ہوئے استغاثہ نے کہا تھا کہ تفتیشی افسر کی بھرپور کوششوں کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، لہٰذا عدالت ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کرے۔ عباس کے خلاف درج ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے لکھنو¿ سے بندوق کا لائسنس حاصل کیا اور بعد میں اسے دہلی منتقل کیا، جہاں انہوں نے بدلے ہوئے پتے پر کئی ہتھیار خریدے اور دعویٰ کیا کہ وہ ایک مشہور نشانہ باز ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS