یوپی : پانچواں و آخری بجٹ میں اسمبلی انتخابات اور سماج کے ہر طبقے کو لبھانے کی بھرپور کوشش

0
Image: thehindu

لکھنو: اترپردیش میں بھارتیہ جتنا پارٹی(بی جے پی) حکومت نے پیر کو اسمبلی میں اپنے میعاد کا پانچواں و آخری بجٹ میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دھیان میں رکھتے ہوئے سماج کے ہر طبقے کو لبھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ مالی سال 2021۔22کے لئے بجٹ کا حجم تخمینا پانچ لاکھ 50ہزار 270کروڑ 78لاکھ روپئے رکھا گیا ہے جو اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔
ریاستی وزیر مالیات سریش کھنہ نے بڑی ڈیجیٹل اسکرین پر ریاست کے پہلے پیپرلیس بجٹ کے خصائص کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2021۔22کے بجٹ میں 5.12لاکھ کروڑ روپئے کا تھا جس کے مقابلے میں یہ بجٹ تقریبا 37.4ہزار کروڑ روپئے یعنی 7.3فیصدی زیادہ ہے۔مالی سال 2017۔18 میں 3.84لاکھ کروڑ تھا۔2018۔19میں 4.28لاکھ کروڑ کا بجٹ تھا۔جب کہ 2019۔20 کا بجٹ 4.79لاکھ کروڑ روپئے کا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کا پہلا بجٹ 2017-18 میں کسانوں کے لئے وقف تھا جب کہ سال 2018۔19کے بجٹ میں صنعتی ترقی کو خاص توجہ دی گئی اور وہیں 2019۔20 کے بجٹ میں”ناری شکتی”کو ترجیح دی گئی تھی وہیں سال 2020۔21میں نوجوانوں اور صنعتی ترقی کو اہمیت حاصل رہی۔ موجودہ بجٹ میں چوطرفہ ترقی کو محیط ہے جس میں کسانوں، نوجوان، خاتون، مزدور اور تاجروں سماج کے ہر طبقے کے مفاد کو دھیان میں رکھا گیا ہے جو ریاست کے چوطرفہ ترقی میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔
کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کے لئے سال 2021۔22 میں کسانوں کی آمدنی کو سال 2022 تک دو گنا کرنے کے لیے مالیاتی سال 2021-2022 سے خود کفیل کسان اعزازی ترقیاتی اسکیم شروع کی جائے گی۔ اس اسکیم کے لیے 100 کروڑ روپئے کے بندوبست کی تجویزوہیں وزیر اعلی کسان حادثہ بہبود اسکیم کے لئے 600کروڑ روپئے رکھے گئے ہیں۔کسانوں کو مفت میں پانی کی سہولیت دینے کے لئے 700کروڑ روپئے کی بجٹ کا نظم کیا گیا ہے جب کہ کسانوں کو رعایتی شرحوں پر فصلی قرض دستیاب کرانے کے لئے بطورامداد400کروڑ روپئے کے بجٹ کا نظم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کسان توانائی تحفظ وفروغ مہم کے تحت مالی سال 2021۔22میں 15ہزار سولر پمپوں کے قیام کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
خواتین بہبود کے تحت وزیر اعلی کنیا سمنگلا اسکیم کو مزید وسعت کے ساتھ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مستحق لڑکیوں کو ٹیبلیٹ دستیاب کرائے جائیں گے جس کے لئے 1200کروڑ روپئے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔خواتین واطفال میں عدم تغذیہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وزیر اعلی سکشم سپوشن اسکیم نافذ کی جائے گی۔ اس کے لئے 100کروڑ روپئے رکھے گئے ہیں وہیں پرشٹاہار پروگرام کے لئے 4094کروڑ اور نیشنل تغذیہ مہم کے لئے 415کروڑ روپئے کا انتظام کیا گیا ہے۔سال 2021۔22میں خاتون اہلیت اسکیم کے نام سے ایک اسکیم شروع کی جائے گی۔اس کے لئے 200کروڑ روپئے کا انتطام بجٹ میں کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS