لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پیر کو 55سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں صبح نو بجے تک9.45فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق سبھی نو اضلاع میں ٹھند کی پرواہ نہ کرتے ہوئے رائے دہی کے تئیں لوگوں کا جوش دیکھا جارہا ہے۔ ووٹنگ طے شدہ وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوگئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔اس دوران قطار میں کھڑے لوگوں کو چھ بجے کے بعد بھی ووٹنگ کا موقع دیا جائے گا۔ صبح نوبجے تک امروہہ میں سب سے زیادہ10.83فیصدی رائے دہندگان گھر سے باہر نکلے اور اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا جبکہ بریلی میں سب سے کم 8.36فیصدی ووٹنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ سہارنپور میں9.77فیصدی، بجنور میں 10.01فیصدی، مرادآباد میں 10.03فیصدی، سنبھل میں10.78فیصدی، رامپور میں8.37فیصدی،بدایوں میں9.14فیصدی اور شاہجہاں پور میں 9.18فیصدی افراد نے ووٹنگ کی ہے۔
اس دوران 12544پولینگ اسٹیشن پر 23404پولنگ بوتھوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ پولنگ بوتھوں پر کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جارہا ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر حساس اسمبلی حلقوں کے زمرے میں رکھے گئے نگینہ، دھامپور، بجنور،اسمولی، سنبھل، دیوبند، رامپور منہارن اور گنگوہ کے 4917پولنگ بوتھوں کو’کافی حساس‘زمروں میں رکھتے ہوئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے ہیں۔
سبھی نو اضلاع میں موسم صاف رہنے اور دھوپ نکلنے سے ووٹنگ فیصدی میں اضافہ کے آثار ہیں۔ ۔سال 2017 میں ان سیٹوں پر مجموعی ووٹنگ کا اوسط فیصد65.53ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس مرحلے میں نو اضلاع کی 55سیٹوں پر مجموعی طور سے2.02کروڑ رائے دہندگان بشمول 1.05کروڑ مرد اور 94لاکھ خواتین 586امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے جن میں 69خواتین بھی شامل ہیں۔
یوپی:نو بجے تک9.45فیصدی ووٹنگ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS