اناؤ:اترپردیش کے ضلع اناؤ کے علاقے میں منگل کو ایک سوکھے تالاب کے کنارے ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی مشتبہ حالت میں لاشیں ملی ہیں۔سپرنٹندنٹ آف کی پولیس وکرانت ویر نے یہاں بتایا کہ ٹکرا گاؤں کے نزدیک سوکھے تالاب کے کنارے ایک خاتون اور اس کے دو بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں۔مقامی افراد نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ موقع پرپہنچی پولیس نے لاشوں کی شناخت کرائی۔خاتون کی پہچان پڑوسی گاؤں پورن کھیڑی باشندہ چندر پال کی بیوی سروجنی(35) اور اس کی دو بیٹیوں شیوانی(09) اور روشنی(07) کے طورپر وئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے باہر تالاب کے کنارے تینوں لاشوں کے گلے میں نشان ملے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ جانچ کے دورا سردست معاملے گھریلو تنازع کا لگ رہا ہے۔ متوفیہ کے شوہر اور دیور کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ایس پی نے ڈاگ اسکواڈ اور فورنسک ٹیم کو موقع پر بلا کر جانچ کے احکامات دئیے ہیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ ان دنوں متوفیہ اوران کے شوہر کے درمیان تنازع چل رہا
تھا۔ کچھ دن قبل تنازع کی وجہ سے خاتون مائیکے چلی گئی تھی۔پیرکی دوپرکو وہ اپنی دو بچوں کو ساتھ لیکرسسرال سیدا پور اوراس سے مائیکے پورن کھیڑا کے لئے
نکلی تھی۔ آج صبح اس کی اور دونوں بیٹیوں کی مشتبہ حالت میں لاش ملی ہے۔
اناؤ:ماں اور دو بیٹوں کی مشتبہ حالت میں موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS