ملک گیر لاک ڈاؤن ناکام، اعتراف کریں وزیراعظم مودی: راہل گاندھی

0

ہندوستان میں کورونا بحران کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پریس سے بات کی۔ 
اس دوران انہوں نے کہا کہ تقریبا دو ماہ طویل قومی لاک ڈاؤن، جو 25 مارچ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے شروع کیا گیا تھا ، اپنے مقصد میں ناکام ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہندوستان اس وقت لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کر رہا ہے جب وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ 21 دن میں ہم اس وبا پر قابو پا لیں گے۔ لیکن چار لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور 60 دن کے بعد بھی کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ یہ قدم ناکام رہا۔
گاندھی کا یہ تبصرہ کچھ ریاستوں کے متعدد وزرائے اعلیٰ کی طرف سے اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد آیا۔ گاندھی نے مزید کہا کہ کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلی نے انہیں بتایا ہے کہ وہ ایک ‘تنہائی کی جنگ’ لڑ رہے ہیں اور ان کو مرکزی حکومت کی طرف سے حمایت کی ضرورت ہے۔
 راہل گاندھی نے کہا لاک ڈاؤن فیل ہو گیا ہے اور اس کا اعتراف وزیراعظم مودی کو کرنا چاہیے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS