یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے دہلی کے اسکولوں اور کالجوںکے پرنسپلوں کو سرکلر جاری کیا

0

نئی دہلی (ایس این بی) : یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے دہلی کے اسکولوں اور کالجوں کے پرنسپلوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں او بی سی توسیعی اسکیم کے تحت منظور شدہ غیر تعلیمی آسامیوں کو بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ یو جی سی نے کہا ہے کہ ان سیٹوں کو پْر کرنے کے لیے ایک مخصوص وقت کی حد دی گئی تھی، لیکن اس وقت کی حد کے اندر کالجوں نے ان منظور شدہ آسامیوں کو پْر نہیں کیا۔ لہذا، یو جی سی نے او بی سی توسیعی اسکیم کے تحت ان منظور شدہ غیر تعلیمی آسامیوں کو ایک سال کے لیے یعنی 31 مارچ 2023 تک یونیورسٹیوں اور اس سے الحاق شدہ کالجوں کے لیے خصوصی مہم کے تحت منظور کیا ہے۔
یو جی سی نے مقررہ وقت کے اندر او بی سی توسیعی اسکیم کے تحت سیٹیں نہ بھرنے پر یونیورسٹی اور اس سے الحاق شدہ کالجوں کا نوٹس لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ او بی سی غیر تعلیمی اسامیاں مقررہ مدت میں پْر نہیں ہو سکیں۔ عام آدمی پارٹی کے اساتذہ کی تنظیم دہلی ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ہنس راج سمن نے کہا ہے کہ کالجوں کے پرنسپلوں کو ان آسامیوں کو پْر کرنے کے لیے ایک روسٹر تیار کرنا چاہیے اور اشتہارات کو جلد از جلد منظورکروانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS