واشنگٹن(ایجنسیاں): بغیر والدین یا جائز رشتہ داروں کے امریکہ آنے والے 17056 تارکین وطن بچے حراست میں ہیں۔بائیڈن انتظامیہ نے یہ اطلاع تارکین وطن بچوں کے بارے میں جاری کردہ نئے اعداد و شمار میں دی ہے ۔ محکمہ صحت اور انسانی خدمات اور داخلی سلامتی کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ بدھ تک امریکہ میں کل 11900 تارکین وطن ایچ ایچ ایس کے زیر انتظام دیکھ بھال کے مراکز میں ہیں اور مزید 5156 کسٹمز کے تحفظ کے لئے زیر حراست ہیں۔اس سے قبل بارڈر سیکیورٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ سان انتونیو اور ٹیکساس میں نویں عارضی مرکز کھول رہی ہے جس میں 2،400 تارکین وطن بچوں کو رکھا جاسکے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS