امریکہ افغان صحافیوں کو باہر نکالنے کے لے خصوصی منصوبہ بنائے

0
image:military.com/daily-news

کابل /واشنگٹن (یو این آئی) طالبان کی طرف سے غیرملکی میڈیا کے لئے کام کرنے و الے افغان صحافیوں کے قتل کے معاملات میں اضافہ سے فکرمند رپورٹرس وداوٹ بارڈرس (آر ایس ایف) نے امریکہ سے افغان صحافیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کو باہر نکالنے کے لئے خصوصی منصوبہ بنانے کے لئے کہا ہے۔بین الاقوامی سطح کی غیر سرکاری تنظیم آرایس ایف نے کہاکہ پریس کی آزاد اور انسانی حقوق کے محافظ کے طورپر امریکہ کی شبیہ داوں پرہے۔ تنظیم کے مطابق امریکہ کو افغان صحافیوں کو نکالین کا منصبوبہ بنانا چاہئے اور اپنے فوجیوں کو واپس بلانے میں تاخیر کرنی چاہئے۔تنظیم نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ کی افغانستان میں صرف ایک ترجیح ہے،اپنے شہریوں اور سابق ملازمین کو باہر نکالنا۔
تنظیم نے صحافیوں کو نکالنے کی اجازت دینے کے لئے افغانستان میں امریکی فوجی مہمات کے اختتام کی تاریخ بڑھانے کی اپیل کی۔ اس نے کہاکہ 31اگست تک افغان صحافیوں سمیت بڑے خطرے میں پڑے تمام لوگوں کو نکالنے کا کام عملی طورپر ناممکن ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS