ہندوستان کی مشہور و معروف یونانی دواساز کمپنی ثنا ہربلس پرائویٹ لمیٹید دہلی کے پرگتی میدان میں چل رہے تجارتی میلے میںپرجوش ہو کرشرکت کر رہی ہے۔اس میلے کا افتتاح ۱۴ نومبر ۲۰۲۲ کو ہوا جو آج ۲۷ نومبر ۲۰۲۲ کو اختتام پزیر ہوگا۔اس میلے میں۱۴ ممالک سے ۱۰۰ سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔لاکھوں کی تعداد میں یہاں لوگ آکر لطف اندوز ہو رہے ہیں جن میں خواتین کی تعداد بہت زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ہال نمبر ۵ میں داخل ہوتے ہی وزارتِ آیوش کا پویلین لگا ہوا ہے جس میں ہندوستان کی کچھ مخصوص دواساز کمپنیوں کو سی سی آر یو ایم طرف سے شرکت کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ان شرکت کرنے والی کمپنیوں میں ایک بہت ہی مقبول نام ثنا ہربلس ہے جس کے پروڈکٹ پورے ہندوستان میں ہر جگہ دستیاب کئے جا سکتے ہیں۔ ثنا ہربلس اپنے یونانی پروڈکٹس کے منفرد نتائج کی بنیاد پر ایک ممتاز مکام کو پہنچی ہے۔
ثنا ہربلس کے ڈائریکٹر محمد طاہر نے کہا کہ وہ وزارتِ آیوش اور سی سی آر یو ایم کے شکر گزار ہیں کہ انہیں وزارتِ آیوش کے پویلین میں اپنی کمپنی کا اسٹال لگانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔یہ تجارتی میلہ بہت ہی خاص ہے۔ سی سی آر یو ایم کی یہ پہل بہت ہی قابل تعریف ہے۔ اس سے ہماری ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آئیندہ آنے والے وقت میں بھی ہمیں شرکت کرنے کا موقع ملے گا تاکہ ہم یہاں عوام کے درمیان اپنی یونانی ادویات کی نمائش کر سکیں، ان کے فوائدلوگوں تک پہنچا سکیں۔
محمد طاہر نے مزید کہا کہ ہماری دوائیاں پورے ہندوستان کے لوگوں تک رسائی رکھتی ہیں۔ان کو بنانے میں خالص جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتے ہیں اس لئے ان ادویات کے نتائج بہت مثبت ہیں اور اس طرح ہماری کمپنی لوگوں کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ ہمیں جہاں موقع ملتا ہے ہم صحت کے لئے بیداری مہیم کا حصہ بنتے ہیں۔ اس تجارتی میلے میںہمارے اسٹال پر بہت سے لوگوں نے استعفادہ حاصل کیا۔ ہم نے مفت طبی مشورے کے علاوہ اپنی دوائوں کے مفت سیمپل بھی دئے۔ اسی دوران ہم نے اپنے نئے پروڈکٹ دہلوی پاچک چٹنی بھی لانچ کی جس کا ذائقہ لینے والے لوگوں نے خوب تعریف کی۔