کلکتہ :مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اگلے چند مہینے میں انتخابی مہم تیز کرنے کیلئے بی جے پی ریاست بھر میں ریلیوں کے انعقاد کیا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں مرکزی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔تاکہ ترنمول کانگریس کی حکومت کے سامنے سخت چیلنج پیش کیا جا سکے۔
مغربی بنگال بی جے پی کی کور کمیٹی کے ممبران نے کل نئی دہلی میں قومی جے پی نڈا سے ملاقات کی جس میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات پرغور و فکر کیا گیا۔ بنگال کے 294سیٹوں پر اگلے سال پر مئی میں انتخاب ہونے ہیں۔
بنگال بی جے پی میں سیاسی ورکروں کے قتل کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کیلئے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔پارٹی کے ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میں ریاستی صدردلیپ گھوش نے پارٹی صدر سے اپیل کی کہ ترنمول کانگریس کسان بل کے خلاف ریاست بھرمیں مہم چلارہی ہے اس کا جواب دینے کیلئے مرکزی وزراسمرتی ایرانی، پیوش گوئل، این ایس تومر،دھرمندر پردھان،کرن رجو اور پرہلاد پٹیل کے دورے بنگال کرائے جائیں۔
کسان بل سلیکٹیڈ کمیٹی میں نہیں بھیجے جانے پر ترنمول کانگریس نے سخت اعتراض کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی تھی۔ ترنمول کانگریس کے ڈیریک اوبرا’ئن اور ڈولا سین ان ممبران میں شامل ہیں جنہیں ہنگامہ آرائی کرنے کے جرم میں پارلیمنٹ سے معطل کردیا گیا ہے۔
بی جے پی نے کہا کہ ان مرکزی وزرا کے دورے کا مطالبہ اس لئے کیا گیا ہے یہ لوگ یہاں کے مقامی زبان سے کچھ واقفیت رکھتے ہیں اور یہ آسانی سے ترنمول کانگریس کے مہم کا جواب دے سکتے ہیں۔بی جے پی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کسانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ہم ریلیوں کے ذریعہ ترنمول کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے مہم کا جواب دے سکتے ہیں۔بی جے پی نے کہا کہ یہ ریلیاں ورچوئیل کے ساتھ معاشرتی فاصلے کو برقرا ر رکھتے ہوئے گراؤنڈ پر بھی منعقد ہوں گے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
بنگال میں جلد ہی مرکزی وزراء کی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS