آکسیجن کی کمی سے ہوئی موت آندھرا پردیش سرکار کا اعتراف

0
business-standard.com

نئی دہلی (ایجنسیاں) : آندھراپردیش سرکار نے بدھ کو مرکز کو بتایاکہ ریاست میں کچھ کورونا مریضوں کی موت آکسیجن کی کمی کے سبب ہوئی۔ ریاستی سرکار نے کہاکہ کچھ کورونا سے متاثر مریض وینٹی لیٹر سپورٹ پر تھے اور اس دوران آکسیجن کا پریشر کم ہونے کے سبب ان کی جان چلی گئی۔ اس سے قبل مرکزی سرکار نے پارلیمنٹ میں جانکاری دی تھی کہ پوری ریاست میں ایک بھی موت آکسیجن کی کمی کے سبب نہیں ہوئی ہے۔ آندھرا پردیش پہلی ایسی ریاست ہے، جس نے اس بات کو قبول کیاہے کہ علاج کے دوران کسی کورونا سے متاثر مریض کی موت آکسیجن کی کمی کے سبب ہوئی ہے۔ حال ہی میں مرکز نے ریاستوں سے کورونا کی دوسری لہر سے متعلق تفصیل طلب کی تھی۔ نیوزایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ 13 ریاستوں نے مرکز کو جواب بھیجا ہے۔ان میں اروناچل پردیش، آسام، اوڈیشہ، اتراکھنڈ، جموں وکشمیر، لداخ، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش اور پنجاب شامل ہیں۔ آندھرا پردیش کے علاوہ پنجاب نے بھی کہا ہے کہ شک ہے کہ 4 کورونا مریضوں کی موت آکسیجن کے کمی کے سبب ہوئی ہے۔ سرکار سے سوال کیاگیاتھا کہ کیا دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی کمی کے سبب بڑی تعداد میں مریضوں کی سڑکوں اور اسپتالوں میں موت ہوئی ہے۔ اس سوال کا تحریری جواب مرکزی وزیر مملکت برائے صحت بھارتی پروین نے راجیہ سبھا میں دیاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS