امریکی رپورٹ کے مطابق طالبان 3 مہینے میں کرسکتے ہیں کابل پر قبضہ

0
apnews.com

واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکی انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان 90 روز میں افغان سیکورٹی فورسز کو ہر محاذ پر شکست دے کر دارالحکومت پر قابض ہوسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے نے طالبان کی موجودہ استعداد اور تیزی سے جاری فتوحات کو دیکھتے ہوئے اپنی رپورٹ میںاندازہ لگایا ہے کہ
Taliban fighters patrol inside the city of Farah, capital of Farah province southwest of Kabul, Afghanistan, Wednesday, Aug. 11, 2021. (AP Photo/Mohammad Asif Khan)

طالبان 90 روز کے اندر افغان دارالحکومت کا کنٹرول بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے صرف 5 روز میں افغانستان کے ایک چوتھائی صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اسی تیزی سے پیش قدمی جاری رہی تو آئندہ 30 دنوں میں طالبان افغان حکومت کو کابل تک محدود کرسکتے ہیں۔امریکی انٹیلی جنس ادارے نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ طالبان 90 روز میں حکومتی فورسز سے کابل کا کنٹرول بھی حاصل کرلیں گے

Taliban fighters and Afghans gather around the body of a member of the security forces who was killed, inside the city of Farah, capital of Farah province, southwest Afghanistan, Wednesday, Aug. 11, 2021. Afghan officials say three more provincial capitals have fallen to the Taliban, putting nine out of the country’s 34 in the insurgents’ hands amid the U.S. withdrawal. The officials told The Associated Press on Wednesday that the capitals of Badakhshan, Baghlan and Farah provinces all fell. (AP Photo/Mohammad Asif Khan)

اور اس طرح پورے ملک میں اپنی عمل داری قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ محض 5 دنوں میں طالبان نے نمروز، جوزجان، قندوز، تخار، فراہ، سرپل، بدخشاں، بغلان اور پل خمری کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اہم شہر مزار شریف کے نزدیک پہنچ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS