Image:scroll.in

نئی دہلی : ملک میں بنیادی سہولیات کی ترقی کے لئے حکومت نے ایک ترقیاتی مالیاتی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں منگل کے روز وزارت خزانہ کی اس تجویز کو منظور ی دی گئی ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بعد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ترقیاتی مالیاتی ادارے کو 20000کروڑ روپے کا ابتدائی سرمایہ دیا جائے گا ۔ پارلیمنٹ میں اس سے متعلق ایک بل پیش کیا جائے گا ۔ اس ادارے میں ایک پیشہ ور بورڈ ہوگا۔ اس میں مارکیٹ ، انشورنس کمپنیاں وغیرہ سے سرمایہ اکٹھا کیا جائے گا ۔ بجٹ کے دوران ا س طرح کے ادارے کے بارے میں کہا گیا تھا۔ انہوں نے بینکوں کی نجکاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام بینکوں کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے۔ ملک کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے بینکوں کا انضمام کیا جارہا ہے۔ وہ ملک میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی صلاحت کا ایک بینک چاہتی ہیں۔ انضمام کے دوران بینک ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈیولپمنٹ فائنانس بینک (ڈی ایف بی) انویسٹمنٹ بینک کے طور پر کام کرے گا۔ اس کے ذریعہ انفرااسٹرکچر پروجیکٹ کو فنڈ دیا جائے گا۔ وزیرمالیات نے کہاکہ ڈی ایف آئی لانگ ٹرم فنڈس کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ بجٹ 2021 سے شروعاتی فنڈ مہیا کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سرکار ڈی ایف آئی کیلئے کچھ سیکورٹیز جاری کرنے کا منصوبہ بھی بنارہی ہے۔ اس سے فنڈس کی لاگت کم رہے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS