نئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئی) یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) بورڈ آف ڈائرکٹرس کے چیرمین ساگر مکھوپادھیائے نے سالانہ جنرل میٹنگ(اے جی ایم) کی صدارت کی جس میں شیئر ہولڈرس نے متفقہ طورپر مسٹر بنود منڈل کو یو این آئی کے ڈائرکٹر مقرر کرنے کی تجویز کے حق میں ووٹ دیا۔
مارچ 2021میں مسٹر منڈل کو یو این آئی کے بورڈ میں ایڈیشنل ڈائرکٹر کے طورپر شامل کیا گیا تھا۔
شیئر ہولڈروں نے 31مارچ 2021کو ختم مالی سال کے لئے آڈٹڈ فائنانشیل اسٹیٹمنٹ اور اس پر بورڈ آف ڈائرکٹرس اور آڈیٹرز کی رپورٹ کو بھی منظوری دی۔
اے جی ایم کے دوران، چیرمین نے یو این آئی کے شیئرہولڈروں کو خبررساں ایجنسی کو پھرسے زندہ کرنے کے منصوبوں سے واقف کرایا، جو سب سے پرانی اور اعلی سطح کے اعتماد کے ساتھ خود کا وقار بڑھاتی ہے۔
یو این آئی آئی کے حال میں مقرر ایڈیٹر انچیف اجے کول کو شیئر ہولڈروں سے متعارف کراتے ہوئے، چیرمین نے میٹنگ کو ان اقدامات کے بارے میں بتایا جو یو این آئی کو انتہائی مسابقتی خبروں کی تنظیم اور مستقبل کے لئے تیار کرنے کے لئے نئی انتظامیہ کے ساتھ شروع کئے گئے ہیں۔
مسٹر مکھوپادھیائے نے بتایا کہ جون کے آخر میں نئے چیف ایڈیٹر کے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد یو این آئی کی نیوز اور فوٹو سروس میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یو این آئی کے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، خاص طورپر انگلش اور ہندی سروس کے ٹوئٹر ہینڈلوں پر، جنہیں تیز اور مضبوط بنایا گیا ہے۔
ان اقدامات کی تفصیلات دیتے ہوئے چیرمین نے شیئر ہولڈڑوں کو واقف کرایا کہ نیوز سروس کو فروغ دینے کے لئے حالیہ ہفتوں میں پرجوش اور تجربہ کار صحافیوں کی ایک ٹیم کومستقبل کے نقطہ نظر کے ساتھ کام پر رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یو این آئی بیرونی ممالک میں بھی اپنی توسیع کے لئے کوشش کررہی ہے۔
کمپنی کے مالی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں میں کمپنی کو کئی کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے جو غالباً جان بو جھ کر کیا گیا جس سے کمپنی بری طرح متاثر ہوئی اور سیکڑوں سابق اور موجودہ ملازمین کی روزی روٹی کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔
شیئر ہولڈروں نے مسٹر مکھوپادھیائے سے درخواست کی کہ مشتبہ بے ضابطگیوں میں بورڈ کے سابق چیرمین کی ساز باز اور گزشتہ انتظامی ٹیم کے کردار کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی جانی چاہئے۔
شیئر ہولڈروں نے ضرور ت ہونے پر جلد از جلد فورنسک آڈٹ کے لئے زور دیا، تاکہ اس طرح کے جرم کے مجرمین کو سزا دی جاسکے۔انہوں نے بڑھے ہوئے سبسکرپشن اور اشتہارا ت کے ذریعہ زیادہ ریونیو حاصل کرنے کے لئے شروع کی گئی کوششوں کی بھی تعریف کی۔چیرمین نے اعتماد ظاہر کیا کہ یو این آئی اپنے شیئرہولڈروں کی حمایت اور کوالٹی اور مقدار میں خبریں اور فوٹو سروس کو فروغ کے علاوہ کاروبار کے دائرے کی توسیع کرنے کی انتظامی ٹیم کی صلاحیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے از سرنو ابھرنے کے لئے تیار ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS