ملک میں بیروزگاری سب سے بڑا مسئلہ !

0

گزشتہ کچھ عرصہ سے ہمارا ملک کئ طرح کے مسائل سے دوچار ہوا ہے۔ ان میں بیروزگاری کا مسئلہ سر فہرست ہے۔ بہر حال ہر ملک اور ہرسماج میں مسائل  ہمیشہ موجود رہتے ہیں لیکن ملک چلانے والوں کا اولین فرض ہوتا ہے کہ وہ ملک و قوم کی نوجوان نسل کو دستیاب وسائل کا بھر پور استعمال کےبرابر اور انصاف پر مبنی یکساں  مواقع مہیرکھے۔اور ساتھ ہی روزگار کے نۓ مواقع فراہم کرنے کی طرف اولین توجہ دیں ۔ نوجوان ہی کس ملک کی اصل طاقت ہوتی  ہے۔ان کے اندر پائ جانے والی بے پنا صلاحیت  اور قابلیت کو مثبت طور مناسب کاموں میں استعمال میں لایا جانے کے مواقع فراہم کرنا  صاحب اقتدار کا فرض منصبی ہوتا ہے۔ اس مسئلے سے نوجوان پود کا ادھر ادھر دھیان پھیر نا یا سیاست میں ملوث کرنا تو وقتی طور کام آسکتا ہے لیکن جلد ہی اس کے بھیانک نتائج بھی سامنے آنے شروع ہوتے ہیں۔جس کا خمیازہ صاحب اقتدار اٹھاتا ہی ہے لیکن پورے ملک اور سماج بھی اس کے مضر اثرات سے بچ نہی سکتا ۔ھمارے ملک کے برسراقتدار لوگوں کے لۓ یہ لمعہ فکریہ ہے کہ وہ اس چیز کی طرف فورا دھیان دے کر کوئی مناسب راہ تلاش کرکے روزگار کے بھر پور وسائل پیدا کرنے کی طرف توجہ دے تاکہ ملک میں پائی جانے والی ہولناک بیروزگاری کا جلد سے جلد خاتمہ کیا جاسکے ۔اور یہ ملک پھر سے خوشحالی کی طرف لوٹ جانے ۔
قاضی سلیم۔ گاندربل(کشمیر)
[email protected]

 

DISCLAIMER: Views expressed in the above published articles/Views/Opinion/Story/News/Contents are the author's own, and not necessarily reflect the views of Roznama Rashtriya Sahara, its team and Editors. The Roznama Rashtriya Sahara team and Editors cannot be held responsible for errors or any consequences arising from the use of
information contained.
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS