اضاحی پروگرام کے تحت سعودی عرب سے’قربانی کا گوشت 27 ممالک میں تقسیم

0
saudigazette

ریاض: (یو این آئی) سعودی عرب میں اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت 27 ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔
اضاحی پروگرام ہر سال کی طرح امسال بھی جاری ہے جس میں قربانی کا گوشت مملکت کے دور دراز علاقوں سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں بھیجا جارہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ پروگرام 1983 میں شروع کیا گیا جسے اب قریباً 40 سال کا عرصہ مکمل ہونے والا ہے جس کامقصد سماجی کفالت کے ساتھ مذہبی شعائر کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔اضاحی پروگرام میں کئی اداروں ایک دوسرے سے باہمی تعاون کرتے ہیں اور دس سرکاری ادارے بھی اس نظام کو چلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
حج کے ایام میں مکہ مکرمہ اور پھر سماجی انجمنوں کے ذریعے مملکت کے دور دراز علاقوں میں اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ 27 ممالک میں بھی قربانی کا گوشت بھیجا جاتا ہے اور قربانی اسکیم کے لیے آن لائن کوپن کی سہولت بھی میسر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS