نیویارک: اسرائیل میں دفتر کی گاڑی میں مبینہ جنسی تعلق کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد اقوام متحدہ نے اپنے 2 عہدیداروں کو بغیر تنخواہ کے چھٹی پر بھیج دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کا کہنا تھا کہ’’مجھے ویڈیو کی وجہ سے افسوس ہوا اور مضطرب ہوں‘‘۔خیال رہے گزشتہ ماہ تل ابیب میں اقوام متحدہ کی گاڑی کے اندر جنسی تعلق کی ویڈیو سامنے آئی تھی جو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھی۔ یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ نے اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔تفتش کے آغاز کے بعد اب اقوام متحدہ کا کہنا ہے ویڈیو میں دکھائے گئے عہدیدار کی شناخت ہوچکی ہے اور وہ اسرائیل میں تعینات اقوام متحدہ کے نگرانی کے ادارے (یو این ٹی ایس او) اور ملٹری مبصرین کا رکن ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 2 عہدیداروں کو تفتیش مکمل ہونے تک بغیر تنخواہ کے معطل کردیا گیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کی داخلی سطح پر ہونے والی تفتیش تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ دونوں عہدیداروں کی معطلی الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بالکل صحیح ہے جو بین الاقوامی سرکاری ملازم سے قواعد پر عملکرنے کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’یو این ٹی ایس او نے اپنے عہدیداروں کو اقوام متحدہ کے قواعد و ضواط کے مطابق عائد ذمہ داریوں کی یاد دہانی کے لیے آگاہی مہم دوبارہ شروع
کردی ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنے عہدیداروں کو جنسی تعلقات رکھنے کے معاملات پر سختی سے پیش آتا ہے۔اقوام متحدہ کے قواعد کے مطابق کوئی عہدیدار اگر قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہے تو انہیں برطرف کیا جاسکتا ہے یا اقوام متحدہ کے امن عمل میں شامل ہونے پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔
تاہم ان عہدیداروں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کرنے کی ذمہ داری ان کے ملک کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند برس میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل فوجیوں اور دیگرعملے پرجنسی نوعیت کے الزامات لگتے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اسٹاف پر 2019 میں جنسی استحصال اور بدسلوکی پر مبنی کل 175 الزامات لگے تھے، ان الزامات میں سے 16 کو ناقابل ضمانت جب کہ 15 ناقابل
سماعت قرار دیا گیا تھا اور دیگر کے بارے میں ابھی تفتیش جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کی صفوں کے اندر جنسی تعلقات کے حوالے سے بلکل رعایت نہ دینے کا رویہ اپنانے کے وعدہ کا اعلان
کرچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے 2 عہدیدار’مخرب اخلاق ویڈیو‘سامنے آنے پر معطل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS