اوما کے متنازعہ بیان سے سیاسی دنیا میں ہلچل تیز

0
Image: Naya India

نئی دہلی،(یو این آئی): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر، سابق مرکزی وزیر اور مدھیہ پردیش کی وزیراعلی رہ چکیں محترمہ اوما بھارتی نے متنازعہ بیان دیتے ہوے کہا کہ بیوروکریسی کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اور یہ صرف چپل اٹھانے والی ہوتی ہے۔
گزشتہ سنیچر کو محترمہ بھارتی کی طرف سے دیا گیا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔وہ ویڈیو میں کہتی ہیں ہوئی سنائی دے رہی ہیں آپ کو کیا لگتا ہے بیوروکریس لیڈر کو گھماتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہوتا۔تنہائی میں بات ہوجاتی ہے پھر بیوروکریٹ فائنل بناکر لاتے ہیں۔ ہم سے پوچھو گیارہ مرکزمیں وزیر اور وزیراعلی رہی ہوں۔
محترمہ بھارتی کا یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد کانگریس پارٹی نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بیوروکریسی کے لئے ایسی زبان کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ محترمہ بھارتی کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں۔
دراصل سنیچرکو دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) مہا سبھا کا وفد محترمہ بھارتی سے ملاقات کے لئے بھوپال میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچا تھا۔ اس دوران وفد نے او بی سی کی ذات پر مبنی مردم شمار ی اور پرائیویٹائزیشن میں ریزرویش سے متعلق سے انہیں پانچ نکاتی مانگوں کامیمورنڈم سونپا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS