یوکرین کی عالمی عدالت انصاف سے مداخلت کی درخواست

0

کیف، (ایجنسیاں) :یوکرین نے عالمی عدالت انصاف سے فوری طور پر مداخلت کی درخواست کی ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’یوکرین نے عالمی عدالت انصاف میں روس کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ ماسکو کے حملے کو روکنے کا حکم جاری کرے۔‘ یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت ہے جو یہ فیصلہ کرتی ہے کہ کسی ملک نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی یا نہیں تاہم یہ عدالت سربراہان مملکت کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد نہیں کر سکتی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS