بروسلز(یو این آئی) : یورپی یونین (ای یو) کے لیڈروں نے اپنی یونین کی فوری رکنیت کی یوکرین کی اپیل کو مسترد کردیا ہے ، جبکہ انہوں نے روسی حملے سے یوکرینی عوام کے مصائب کی مذمت کی۔الجزیرہ نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔دوسری جنگ عظیم کے بعد روسی حملے نے براعظم کے لیے سب سے بڑا سیکورٹی بحران پیدا کر دیا ہے ۔ اس حملے نے یورپی یونین کے ممالک کو اس بات پر دوبارہ غور کرنے کے لئے ترغیب دی ہے کہ انہیں اپنی اقتصادی، دفاعی اور توانائی کی پالیسیوں کے لیے کس طرح کھڑا ہونا چاہیے ۔یورپی یونین نے روسی حملے کے نتیجے میں یوکرین کے لیے سیاسی اور انسانی امداد کے ساتھ ساتھ بعد میں ہتھیاروں کی سپلائی کرنے کے علاوہ وسیع پابندیاں عائد کیں۔یوروپی یونین میں شامل ہونا ایک طویل عمل ہے جس میں دلچسپی رکھنے والے ملک کو معاشی استحکام، بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور لبرل انسانی حقوق کا احترام کرنے کے سخت معیارات پر پورا اترنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
یوکرین کی یوروپی یونین کی رکنیت کی امیدیں معدوم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS