نواب ملک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم مہاراشٹر کے اقلیتی ترقی کے وزیر نواب ملک کی عرضی پر جمعہ کو اپنا فیصلہ 15 مارچ تک محفوظ رکھا۔ انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے اور خصوصی عدالت کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جسٹس پی بی ورالے اور جسٹس ایس ایم موڈک کی ڈویژن بنچ نے تین دن تک جاری رہنے والے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔سینئر وکیل امیت دیسائی مسٹر نواب ملک کی طرف سے پیش ہوئے اور انہوں نے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ این سی پی لیڈر کی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا، جس میں مبینہ طورپر انڈرورلڈ ڈان ابراہیم کاسکر خاندان کے افراد کے ساتھ ایک پراپرٹی ڈیل میں شامل تھے ۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انل سنگھ نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے اور اسے خارج کر دیا جانا چاہیے ۔ملک کو 23 فروری کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ داؤد ابراہیم کے خلاف درج این آئی اے کی ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS